ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح، مریم نواز نے بیروزگار افراد کے دل جیت لیے

لاہور (کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کر دیا اور کامیاب افراد میں گاڑی کی چابیاں تقسیم کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ای ٹیکسی اسکیم روزگار کا باعزت منصوبہ ہے، ای ٹیکسی اسکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،ای ٹیکسی سے ماہانہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، خواتین ڈرائیوروں کےلیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی، پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب کے نظام ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کیا ہے،پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا بھی جلداجرا ہوگا۔



