ایران اسرائیل امریکا تنازع، انڈونیشیا نے بڑی پیشکش کر دی

انڈونیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں ۔
میڈیا نے بتایا ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق ہیں ۔ تاہم ایران بحران پر انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرونِ ملک تنقید کا سامنا ہے۔
انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو کو ایران بحران پر اپنائی گئی پالیسیوں پر اندرونِ ملک تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
تنقید کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر تاخیر سے تعزیت کی ہے ۔ ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔



