انٹرنیشنل

ایران سے جنگ شروع ہونے کے اب تک کتنے زخمی اسپتال لائے گئے؟

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہےکہ  ایران سے جنگ  شروع ہونے کے بعد  سے اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی اسپتالوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 157 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیاہے۔

اسرائیلی وزارت صحت نے 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے 112 افراد ابھی بھی اسپتال میں داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی ریسکیو سروسز کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ایرانی کے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والے اثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button