نگرنگرسے

دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق

 رحیم یار خان( کھوج نیوز) رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ، دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے بتایا ہے کہ چک125 پی میں خواتین امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گرگئی۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے حادثے میں 5 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کئی خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب  پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button