پاکستان

حج 2026ء ، عازمین کیلئے نئی شرط رکھ دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حج 2026ء میں عازمین کے لئے نئی شرط رکھ دی گئی ہے، یہ شرط کونسی ہے؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق طبی سوالنامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا جس میں عازمین حج کو امراض سے متعلق "ہاں” یا "ناں” میں جواب دینا ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ہوگا، سوالنامے میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے، عازمین حج کو دمہ ،گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں فارم بھر کر بتانا ہوگا۔ دوسری جانب پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کردیا گیا ہے جب کہ موبائل ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے ۔ پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں لہذا عازمین حج اعلانات کیلئے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button