انٹرنیشنل
ایران کی مہربانیاں جاری، پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی’ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شپنگ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹرجہاز پی الیکی آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے۔ شپنگ ذرائع نے بتایاکہ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔ دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس سے پھنسے تھے، دونوں جہازوں نے کل خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا۔



