بیمار ہونے کے بعد کھانے کی خواہش ختم کیوں ہو جاتی ہے؟ سائنسدانوں کی پہلی تحقیق آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بیمار ہونے کے بعد کھانے کی خواہش ختم کیوں ہو جاتی ہے؟ اس حوالے سے امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی پہلی تحقیق سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ عمل وقت کے ساتھ بڑھتا ہے اور اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ بیماری کے شروع میں تو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر پھر اچانک کھانے میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ درحقیقت جب بیماری ختم ہو جاتی ہے تو بھی کھانے کی اشتہا فوری طور پر بحال نہیں ہوتی۔ اس تحقیق میں معدے میں موجود 2 ایسے خلیات پر توجہ مرکوز کی گئی جن کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
ٹفٹ سیلز جسم میں داخل ہونے والے پیراسائیٹس کو شناخت کرکے مدافعتی دفاع کو متحرک کرتے ہیں جبکہ Enterochromaffinسیلز کیمیائی سگنلز خارج کرتے ہیں جو دماغ تک پہنچتے ہیں۔ Enterochromaffinخلیات ہی مختلف احساسات جیسے قے، درد اور پیٹ درد وغیرہ کا باعث بنتے ہیں، مگر اب تک واضح نہیں تھا کہ کہ وہ ٹفٹ سیلز سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں یا نہیں۔ اس تحقیق کے دوران لیبارٹری میں تجربات سے معلوم ہوا کہ کسی انفیکشن پر جب ٹفٹ سیلز متحرک ہوتے ہیں تو وہ دیگر خلیات کے لیے سگنلز خارج کرتے ہیں اور یہ سگنلز Enterochromaffin سیلز تک پہنچتے ہیں جو دماغ تک سگنلز بھیجتے ہیں۔



