انٹرنیشنل

گیس بحران سر چڑھ کر بولنے لگا، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا انکشاف

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھی گیس بحران سر چڑھ کر بولنے لگا، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ حیدر آباد پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف چھاپے بھی مارے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اسے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق ایران جنگ کے باعث شپنگ متاثر ہونے سے گیس کی فراہمی میں کمی آئی ہے جس کے باعث ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارت کی وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس کی سینئر عہدیدار سجاتا شرما نے بتایا کہ صرف گزشتہ روز تقریبا 2600 چھاپے مارے گئے اور لگ بھگ 700 سلنڈر ضبط کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ حال ہی میں حیدرآباد کے ایک قبرستان کے اندر ایک ہی مقام سے تقریبا 400 سلینڈر برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع سے 10 افراد کو حراست میں بھی لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان قبرستان سے کمرشل اور گھریلو دونوں اقسام کے سلینڈر تقریبا تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے تھے اور تقریبا 2100 بھارتی روپے مالیت کا کمرشل سلنڈر 6 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button