آپریشن غضب للحق’ پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں کتنی کمی ہوئی؟ رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغانستان میں رواں سال 26اور 27فروری کی درمیان شب کو دہشتگردوں کیخلاف شروع ہونے والے آپریشن غضب للحق سے پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں کتنی کمی ہوئی؟
تفصیلات کے مطابق ”سینٹر فارریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز”کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2026ء کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر دہشت گردی کے واقعات میں 18فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں 57 فیصد کمی ہوئی، دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، دہشتگردوں کی ہلاکتیں عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہورہے ہیں۔



