پاکستان
پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کی ٹھان لی

اسلام آباد(کھوج نیوز) قرض اتارو ملک سنوارو، پاکستان نے متحدہ عرب امارا ت (یو اے ای) کا قرض واپس کرنے کی ٹھان لی ہے، یہ پیسے کہاں سے آئے؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظہبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔ ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوایای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



