نگرنگرسے

بہاولپور میں 113بھیڑیں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ

بہاولپور(کھوج نیوز) صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کے قریب دلوش ڈھار میں 113 بھیڑیں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، یہ کیسے ہلاک ہوئیں؟ چونکا دینے والی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا ہے کہ ریوڑ چولستان سے بھوکا پیاسا کٹی گندم کے کھیتوں میں پہنچا تھا اور بھیڑوں کی ہلاکت زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے ہوئی۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں باقی محفوظ رہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کی ہلاکت کسی پراسرار بیماری سے نہیں ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ گرین اوور لوڈ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button