انٹرنیشنل

ایران میں موساد کا مشن کب تک جاری رہیگا؟ سربراہ موساد کی کھلی دھمکی

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں موساد کا مشن کب تک جاری رہے گا؟ اس حوالے سے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے ایک بار پھر کھلی دھمکی لگا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں موساد کا مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک وہاں رجیم تبدیل نہیں ہو جاتی۔ میڈیا کے مطابق برنیا نے کہا کہ حالیہ ایران جنگ کے دوران موساد نے تہران کے قلب میں کام کیا اور اسرائیلی فضائیہ کو درست انٹیلی جنس فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے۔

موساد چیف کے مطابق ایران میں رجیم کی تبدیلی ہمارا مشن ہے، ہم کسی بھی وجودی خطرے کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موساد کی ذمہ داری اس وقت ختم ہوگی جب یہ انتہا پسند حکومت تبدیل ہو جائے گی۔ ڈیوڈ برنیا کا کہنا تھا کہ یہ مشن فوری طور پر ختم ہونے کے لیے نہیں تھا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا جائے گا تاکہ تہران میں حملوں کے بعد بھی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button