کھیل

قومی فاسٹ بائولر حسن علی کا یارک شائر سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش کاونٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا، ان کا معاہدہ کتنے میں ہوا؟

تفصیلات کے مطابق یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاونٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔ یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہملٹن کا کہنا ہے کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button