ٹرمپ کا جھکائو، چین کی طرف دوستی کا ہاتھ، صدر کا ردعمل بھی آگیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکائو یا پھر ………؟ چین کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے پر چین کے صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جو ایک اچھی خبر ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرے، جس پر چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایران کو اسلحہ نہیں بھیجے گا۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز مستقل بنیادوں پر کھلوارہا ہوں، یہ میں دنیا کے لیے اور چین کے لیے بھی کر رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب دوبارہ آبنائے ہرمز کبھی بند نہیں ہوگی۔ چین اس کے بدلے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں جب چین جاں گا تو چینی صدر زبردست اور پرجوش معانقہ کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور میں بہت سمجھداری اور بہترین انداز میں مل کر کام کر رہے ہیں۔



