غزہ کیلئے امدادی سامان روانہ، اسرائیل کو دھول چٹانے کی تیاری مکمل

بار سلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کو دھول چٹانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے کیونکہ غزہ کے لئے امداد سامان لے جانے والا تقریباً 40کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا بارسلونا سے روانہ ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق منتظمین کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اتوار کو روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اس کی روانگی تاخیر کا شکار ہوئی اور یہ قافلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے کے قریب روانہ ہوا۔ میڈیا کے مطابق یہ قافلہ زیادہ تر بادبانی کشتیوں پر مشتمل ہے۔ اس قافلے میں مزید 20 کشتیاں بھی شامل ہوں گی جنہوں نے 4 اپریل کو فرانس کی بندرگاہ مارسی سے روانگی اختیار کی تھی جبکہ24 اپریل کو اٹلی کے شہر سسلی کی سیراکوس بندرگاہ سے اس قافلے میں دیگر جہاز بھی شامل ہوجائیں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ فلوٹیلا جنوبی اٹلی میں ایک ہفتے قیام کرے گا جہاں شرکا کو عدم تشدد کی تربیت دی جائے گی۔



