پاکستان کا مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کی نیندیں حرام

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاک بحریہ نے مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد دشمنوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، اس کی کیا کیا خصوصیات ہیں؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مقامی ساختہ اینٹی شپ میزائل نے دور فاصلے پر ہدف کو انتہائی درستگی اور تیز رفتاری سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا جب کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی تجربے کے دوران موقع پر موجود تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید گائیڈنس سسٹم اور اعلی صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، میزائل خطرات سے بچنے اور بدلتی صورتحال میں مثر انداز سے ہدف حاصل کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار میزائل پاکستان کی تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے،کامیاب تجربہ آپریشنل مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے جب کہ کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے ٹیم کو سراہا۔



