پاکستان
ایران، امریکا مذاکرات کیلئے ابھی دن اور تاریخ فائنل نہیں ہوئی: اعلیٰ حکومتی ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے ابھی دن اور تاریخ فائنل نہیں ہوئی’ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے دعویٰ نے ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیرکو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے ۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔ ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔



