ایران کے اثاثے کتنے اور کن کن ممالک میں ہیں؟ رپورٹ آگئی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے اثاثے کتنے اور یہ کن کن ممالک میں موجود ہیں؟ اس حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات دستیاب نہیں ہے لیکن ایران کی سرکاری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کی سرکاری رپورٹس اور ماہرین نے بتایا ہے کہ ایران کے بیرون ملک منجمد اثاثوں کی کل مالیت 100 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ اثاثے وہ رقوم ہیں جو ایران نے تیل کی فروخت اور دیگر ذرائع سے حاصل کی ہیں، لیکن امریکی اور عالمی پابندیوں کے باعث انہیں غیر ملکی بینکوں میں روک دیا گیا، ایران پر پابندیوں کا آغاز 1979 کے بعد ہوا جو ایران کے جوہری پروگرام کے باعث مزید سخت ہوتی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے منجمد اثاثے مختلف ملکوں میں موجود ہیں جن میں چین میں کم از کم 20 ارب ڈالر ، بھارت میں 7 ارب ڈالر ، عراق میں تقریباً 6 ارب ڈالر ، قطر میں 6 ارب ڈالر، جاپان میں 1.5 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ امریکا کے پاس ایران کے تقریبا 2 ارب ڈالر کے اثاثے جب کہ یورپی ممالک میں بھی ایران کے اثاثے ہیں ، جس میں لکسمبرگ کے پاس ایران کے تقریبا 1.6 ارب ڈالر منجمد ہیں۔



