وزیراعلیٰ نے گندم کے کاشتکاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کے کاشتکاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آباد گاروں کو فوری ادائیگیوں کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم خریداری مہم یکم اپریل سے جاری ہے۔ سندھ حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ صوبے میں تقریبا 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب چھوٹے آبادگار بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت دی۔



