ٹیکنالوجی

چینی کمپنی کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار، گاڑیوں میں حیران کن تبدیلی کر ڈالی

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا شاہکار سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گاڑیوں میں حیران کن تبدیلی کر ڈالی ہے جو کہ سب کے لئے حیران کن اور منفرد ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی ایک کمپنی ایسی گاڑی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں ٹوائلٹ بھی موجود ہوگا۔ Seres نامی کمپنی الیکٹرک گاڑیاں اور انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے جانی جاتی ہے۔ اب اس کی جانب سے ان وہیکل ٹوائلٹ پیٹنٹ کو رجسٹر کرایا گیا ہے۔ یہ مجوزہ ٹوائلٹ وائس کنٹرول پر کام کرے گا اور اسے ایک پسنجر سیٹ کے نیچے نصب کیا جائے گا جو سفر کے دوران وائس کنٹرول پر استعمال کیا جاسکے گا۔

چینی سرکاری ادارے میں جمع کرائے گئے پیٹنٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر طویل سفر کے دوران صارفین کے تحفظ کے لیے ہے تاکہ طویل سفر کے دوران گاڑی میں قیام کے دوران پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ تو جدید ٹیکنالوجی طویل سفر کے دوران درپیش اس عجیب مسئلے کا حل ثابت ہونے والی ہے۔ کمپنی کے مطابق بو کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس ٹوائلٹ میں ایک پنکھے کا اضافہ بھی کیا جائے گا جبکہ فضلہ ایک ٹینک میں جمع ہوگا جسے بعد میں خود خالی کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button