پاکستان
خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن تعینات

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ صوبیہ خان اور زوہیب کو بطور جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار 2 خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں اور دونوں آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل میں فرائض سنبھالیں گے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ صوبیہ خان اور زوہیب کو بطور جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔



