ٹیکنالوجی
چین کا اپنا اے آئی ماڈل متعارف، امریکی کمپنیوں کو ہلا کر رکھ دیا

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل متعارف کرایا ہے جس کے بعد امریکا کی تمام کمپنیاں ہل کر رہ گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈیپ سیک وی 4 پرو اور ڈیپ سیک وی 4 فلیش کا پریویو ورژن 24 اپریل جاری کیا گیا اور عندیہ دیا یہ امریکی کمپنیوں جیسے اوپن اے آئی اور گوگل کے اے آئی چیٹس بوٹس کے مقابلے میں کمتر نہیں۔ ڈیپ سیک کے پرانے چیٹس بوٹس کی طرح نئے چیٹ بوٹس کے لیے بھی اوپن سورس ماڈل کو اپنایا گیا ہے، یعنی ڈویلپرز اسے مفت استعمال کرکے اس کے سورس کوڈ کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔ ڈیپ سیک وی 4 پرو نے ریاضی اور کوڈنگ کے شعبے میں دیگر اوپن ماڈلز کو شکست دینے میں کامیاب حاصل کی اور ورلڈ نالج کے شعبے میں صرف گوگل کے جیمنائی 3.1 پرو سے پیچھے ہے جو کہ بنیادی طور پر ایک کلوز ماڈل ہے۔



