ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری، شہری پریشان

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے فیصلے کے تحت ڈومیسائل فیس 200 سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کی گئی ہے، اس فیس میں 200 روپے بنیادی فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپے سروس چارج شامل ہوں گے، حکومتی پالیسی کے تحت 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے، 50 روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو سروس چارج کے طور پر ملیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ڈومیسائل کے حصول کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شہری اب ڈومیسائل کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے، جس کی فیس e-Pay Punjab کے ذریعے ادا کی جائے گی، تیار شدہ ڈومیسائل کورئیر کے ذریعے گھر بیٹھے وصول کر سکیں گے، اس مقصد کیلئے ایک خودکار ڈومیسائل مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کرادیا گیا۔



