پاکستان

ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا

اسلام آباد(کھو ج نیوز) حکومت نے ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم کیوں گرایا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ اضافے سے بڑھیں۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں30روپے21پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بڑھ کر37 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ دستاویز کے تحت پیٹرول پر لیوی ٹیکس میں26 روپے77 پیسے فی لیٹرکااضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں3روپے14پیسے فی لیٹرکی کمی ہوئی اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت3روپے44پیسے فی لیٹرکم ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button