پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے دور ے پر آئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے الگ لگ ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button