انٹرنیشنل

ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیاہے، عازمین حج کا یہ قافلہ کونسی ایئر لائن کے ذریعے اور اس میں کتنا عملہ سوار تھا؟ تمام تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ نے بتایا ہے کہ ایرانی ائیرلائن کا طیارہ حج کیلئے طبی، اور دیگر خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 121 رکنی عملے کو لیکر مدینہ منورہ پہنچا۔ وزارت حج اور عمرہ نے بتایاکہ ایرانی عازمین حج مدینہ منورہ میں 7 روز گزاریں گے اور رواں سال 30ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج سعودیہ پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button