پاکستان
آپریشن غضب للحق، افغان طالبان کی چوکیاں اور گاڑیاں تباہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) آپریشن غضب للحق کے دوران سکیوری فورسز نے چمن سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کا تباہ و برباد کر کے مٹی کا دھیڑ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم ملک کی سالمیت یقینی بنارہا ہے، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی کارروائیوں نے افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا۔



