شوبز
کم عمر میں شادی کا مشورہ، اداکارہ مہر النساء تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی (شوبز ڈیسک) کم عمر میں شادی کا مشورہ دینے پر پاکستان کی اداکارہ مہر النساء تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور صارفین نے سوشل میڈیا پر ناصرف مختلف میمز بھیجے بلکہ تنقید کے نشتر بھی چلا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیو ں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ میچیور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کم عمر میں شادی کا اچھا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے۔



