پاکستان

امریکا اور ایران مذاکرات میں عدم پیشرفت، خام تیل کی قیمتیں اڑن چھو

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشر فت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اڑن چھو ہو گئی ہیں اور آسمانوں کو باتیں کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 112 ڈالر پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1 ہزار 144 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ67 ہزار268 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔ کوریا اور ہانگ کانگ کے شیئر بازاروں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button