پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے یہ نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کیا جاتا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 200 کی ذیلی شق 1 کے تحت جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلے کی منظوری دی۔ وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوئس پر قائم مقام صدر نے پیرا 7 کے تحت ججز تبادلے کی منظوری دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button