تین ججز کی ٹرانسفر، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی لسٹ تبدیل

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3ججز کی ٹرانسفر کے بعد اس کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی ہے، سنیارٹی لسٹ میں اب کس کس کو شامل کیا گیا ہے؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہونے کے بعد جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج بن گئے۔آئندہ ہفتے کیسز کیلئے نیا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چار مئی سے 7 سنگل اور چار ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ٹیکس کیسز کا اسپیشل ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ جسٹس محمد آصف چیف جسٹس سمیت دو ججز کے ساتھ دو مختلف ڈویژن بینچز کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس محمد آصف کرمنل اور دیگر کیسز کے ڈویژن بینچز میں کیسز سنیں گے۔ پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا۔تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا اور چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس پر مشتمل ہے۔



