نگرنگرسے
شہر قائد کا درجہ حرارت کتنا رہا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں آج کا درجہ حرارت کتنا رہا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتاتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اور شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے، شمال مغرب سے گرم اورخشک ہوا 19 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔



