پاکستان
چوہدری پرویز الٰہی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت؟

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شادی کی تقریب میں کی گئی غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے پرویز الٰہی سے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میں پارٹی کا صدر ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا، پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔



