انٹرنیشنل
اسرائیلی فضائی حملہ، حماس رہنماء خلیل الحیہ کا بیٹا عزام الحیہ شہید

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں حماس رہنماء خلیل الحیہ کے بیٹے عزم الحیہ کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حماس عہدیدار باسم نعیم نے عزام الحیہ کے غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دوحہ میں حماس قیادت پراسرائیلی حملے میں بھی خلیل الحیہ کا ایک بیٹا شہید ہوا تھا۔ میڈیا کے مطابق 2008 اور 2014 میں غزہ پر حملوں کے دوران خلیل الحیہ کے 2 بیٹے شہید ہوئے تھے۔



