پاکستان
بجلی سستی ہو گی یا مہنگی؟ محمد اورنگزیب نے عوام کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی سستی ہو گی یا مہنگی؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عوام کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے، انہوں نے کیا جواب دیا؟ تمام تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟ اس پر وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔



