صحت

نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

فن لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس حوالے سے فن کی اولو یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے سب کو چونکا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حال ہی میں فن لینڈ کی اولو یونیورسٹی کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ مکمل نیند نہ لینا اور وقت پر نہ سونے کی وجہ سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس تحقیق میں 40 افراد نے حصہ لیا جن کے سونے کے اوقات پر نظر رکھی گئی اور تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تاخیر سے سونا اور نیند پوری نہ کرنے کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ دگنا ہو جاتا ہے۔

محققین نے 10 سال سے زائد عرصے تک ہزاروں لوگوں کا مشاہدہ کیا اور بتایا کہ 8 گھنٹے سے کم سونے والے لوگوں کو دل کے دورے اور فالج کے خطرے کا دگنا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ماہرین قلب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو دل کے دورے کا خطرہ کم کرنے کیلئے چاہیے کہ وہ اپنے سونے اور جاگنے کی روٹین کو درست کرے، باقاعدگی سے اپنی نیند پوری کرے۔اس کے علاوہ سونے سے 60 منٹ پہلے اسکرین ٹائم سے پرہیز کریں، اس عادت کو اپنا کر آپ اپنی نیند کو بہتر کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button