پاکستان
قطری وزیراعظم نے شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قطری وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں ، دونوں فریقین کے درمیان ٹیلی فونک رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور قطری وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرقطرکے جلد دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔ دوسری جانب قطری وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ قطر مشرق وسطی میں امن سلامتی اور استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔



