سندھ حکومت شہریوں کو سفری سہولت دینے میں پیش پیش، بڑا اعلان کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) سندھ حکومت شہریوں کو سفری سہولت مہیا کرنے میں پیش پیش ہے ، وزیر ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو سفری سہولیات دینے کے لئے بڑا اعلان کر کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز خریدے گی جب کہ کراچی کیلئے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لارہے ہیں۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کو مزید وسعت دینے کے لیے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور نئے روٹس آئندہ ہفتے شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سلیم اللہ اوڈھو سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، پنک ای وی اسکوٹیز کی تقسیم، ای وی ٹیکسی سروس اور ماس ٹرانزٹ کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



