نگرنگرسے

جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار

کراچی (کھوج نیوز) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کراچی سے عمان جاتے ہوئے خاتون کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا جہاں خاتون کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دستاویزات اور خاتون کے بیان میں بڑے تضادات سامنے آئے، خاتون کا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا، عمان کے رشتے داری ویزا کے لیے ایجنٹ نے شادی کی جعلی دستاویزات بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button