پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت فنڈنگ کر رہا ہے: بلاول بھٹو کا دعویٰ

کراچی (کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے لئے بھارت دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کے لئے بات چیت کرنی چاہیے، دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیںگے، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button