انٹرنیشنل

ایرانی حکومت کے تمام ادارے کب سے فعال ہونگے؟

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت کے تمام ادارے کب سے فعال ہوں گے؟ اس حوالے سے گورنر تہران محمد صادق نے فائنل تاریخ بتا کر اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گورنر تہران محمد صادق نے کہا کہ 9 مئی سے تہران میں تمام حکومتی وزارتیں اور ادارے 100 فیصد صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں وزارت تعلیم و سائنس کے اعلانات کے مطابق ہوں گی۔ ایران کی پورٹس اور میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا کہ ایران کی بندرگاہیں جہازوں کو عام سمندری خدمات اور مدد کے لیے مکمل تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button