انٹرنیشنل
ایران کے خلاف چھ عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط

متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، خط کی تحریر میں کیا مؤقف اختیار کیا گیا ہے؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو خط میں آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ کردیااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بحرین ، کویت ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور اردن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ اس خط میں کہا گیا کہ کوئی ملک یک طرفہ قوانین مسلط نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ عرب ممالک نے خط میں آبنائے ہرمز پر انتظامی دعووں سے دست برداری ، اسے غیر مشروط طور پر کھولنے اور نقصانات کے معاوضے سمیت 6 مطالبات کیے ہیں ۔



