نگرنگرسے

غیر قانونی شکارکا الزام، غیر ملکی باشندہ گرفتار

اسلام آباد(کھوج نیوز) محکمہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شکار کے الزام میں غیر ملکی باشندے کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مارگلہ ہلز میں غیرقانونی شکارکے الزام میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے نایاب نسل کے ہرن سمیت متعدد جنگلی جانوروں کا شکار کیا اور رات گئے پھندے میں پھنسے جنگلی جانور کو کاٹ کر باکس میں پیک کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پھندوں کی اطلاع پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے خفیہ ٹیم کو تعینات کیا اور ملزم کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دوران گرفتاری ملزم نے مزاحمت کی اور دانتوں سے کاٹ کر ایک وائلڈ لائف اہلکار کو زخمی بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں 11 مئی کو واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button