پاکستان

عمران خان سے ملاقات، سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کو روک دیا گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) اسلام آباد میں 26نمبر چونگی کو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں لگاکر بند کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے 26 نمبر چونگی کے دونوں اطراف کنٹینر لگادیے گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایمبولینس بھی ٹریفک جام میں پھنس گئی، راستوں کی بندش سے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مخالفین کے علاج کے معاملے میں فراخدلی کا مظاہرہ کیاتھا، ہمارا کوئی غیر قانونی یاغیر آئینی مطالبہ نہیں صرف بنیادی انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آج بھی پرامن طریقے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، کارکنوں نے ہر موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا، ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹیو اور پوری کابینہ کوراستے میں روکنا امتیازی سلوک ہے، اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی فیملی، وکلائ، ذاتی ڈاکٹروں سے ملاقاتیں بنیادی انسانی حقوق کاتقاضا ہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کی سہولت دی جانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button