کھیل

پاکستان یا بنگلا دیش، سلہٹ ٹیسٹ کون جیتے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والا سلہٹ ٹیسٹ کون جیتے گا ؟ اس کا فیصلہ کل ہوگا؟ دونوں ٹیمیں مقابلہ جیتنے کے لئے جان پر کھیل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹ پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز اور بنگلا دیش کو 3 وکٹ درکار ہیں۔ اس سے قبل آج چوتھے دن کا آغاز پاکستانی اوپنر اذان اویس اور عبد اللہ فضل نے کیا مگر 27 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ فضل 6 رنز بنا کر ناہید رانا کا شکار ہوئے، اس کے بعد اذان اویس بھی 41 کے مجموعے 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ دو وکٹ کے نقصان کے بعد بابر اعظم اور شان مسعود نے اچھی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 52 گیندوں پر 47 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بن گئے جبکہ شان مسعود 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button