پاکستان

پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض میں کمی کا فریم ورک پیش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے قرض میں کمی کا فریم ورک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کر دیا، ض میں کمی کے لیے ٹیکس نیٹ وسیع کرنا اور ریاستی اداروں کے نقصانات کم کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو پیش کردہ فریم ورک کے مطابق اگلے سال قرض جی ڈی پی کے 67.4 فیصد پر لایا جائے گا جبکہ 2034ء تک قرض ٹو جی ڈی پی 55.7 فیصد کرنے کا فریم ورک ہے، 2028ء میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 64.7 فیصد اور 2029ء میں 61.6 فیصد تک لائی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق 2033ء میں 56.8 فیصد اور 2034ء میں قرضے جی ڈی پی کا 55.7 فیصد ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض میں کمی کے لیے ٹیکس نیٹ وسیع کرنا اور ریاستی اداروں کے نقصانات کم کرنا ہوں گے، توانائی شعبے کا گردشی قرض کنٹرول کر کے بیرونی فنانسنگ ذرائع مستحکم بنانا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button