سوشل ایشوز
آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح کتنے فیصد رہی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح کتنے فیصد رہی ؟ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ 2026-27ء کے لیے حقیقی جی ڈی پی شرحِ نمو 4.1فیصد اور اوسط سی پی آئی بنیاد پر مہنگائی کی شرح8.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف پہلے ہی آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی یعنی 2.9 کھرب روپے پرائمری سرپلس کی شرط عائد کر چکا ہے۔



