انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیاں لرز اٹھیں ہیں جس کے بعد تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید بے یقینی اور خوف کی فضا میں ہوا، خام تیل کی قیمتیں 111 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں، بڑی معیشتوں میں افراط زر کے خدشات مزید گہرے ہوگئے جبکہ سرمایہ کاروں نے حصص دھڑا دھڑ فروخت کرنا شروع کر دیئے ۔ اس سنگین صورتحال کی وجہ آبنائے ہرمز کے آس پاس بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے، جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کو توانائی کے ایک نئے شدید بحران سے دوچار کر سکتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹس میں اس تازہ ترین بے یقینی اور خوف کی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی وہ سخت وارننگ ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کو تیزی سے امن معاہدے کی طرف بڑھنا چاہیے ورنہ ان کا نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button