پاکستان

مشرقی وسطی تنازع، معاشی صورتحال، پاکستان ایشیاء میں نمبر لے گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مشرقی وسطی میں طویل مدتی تنازع کی صورت میں معاشی صورتحال کے حوالے سے پاکستان نے ایشیاء بحر الکاہل میں سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک کی کمزور بیرونی پوزیشن، توانائی کے لیے درآمدات پر شدید انحصار اور محدود مالیاتی وسائل آنے والے سالوں میں اسے شدید میکرو فنانشل دباؤ کا شکار کر سکتے ہیں۔ رپورٹ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مشکل اور چیلنجنگ منظرنامہ پیش کرتی ہے کیونکہ مشرق وسطی میں جغرافیائی سیاسی تناو عالمی توانائی کی مارکیٹوں اور تجارتی راستوں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے مالی سال2027ء میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو سست ہو کر 3.2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اور ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ معاشی خطرات بدستور شدید گراوٹ کی جانب مائل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button