پاکستان
بشریٰ بی بی کی مشکلات ختم، جلد اڈیالہ جیل سے رہائی کا امکان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات ختم ہونے والی ہیں اور انہیں جلد اڈیالہ جیل سے رہائی بھی مل سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ غیر رسمی ذرائع کے تحت متعلقہ حکام سے رابطے کے بعد یہ ملاقات ممکن ہو سکے گی۔ اس سے قبل بھی بشری بی بی کی بیٹی کو اپنی والدہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد میں جب اس ملاقات کی تفصیلات بشری بی بی کی بہن کے ساتھ شیئر کی گئیں اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ملاقات کی مزید درخواستوں پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق، حکام نے اس انکشاف کو اس مفاہمت کی خلاف ورزی قرار دیا کہ ان ملاقاتوں کی تفصیلات عوامی سطح پر زیرِ بحث نہیں لائی جائیں گی۔



